ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : گانیگا طبقہ کے ہونہار طلبا کی تہنیت اور تعلیمی لوازمات کی تقسیم : محنت ہی کامیابی ہے

بھٹکل : گانیگا طبقہ کے ہونہار طلبا کی تہنیت اور تعلیمی لوازمات کی تقسیم : محنت ہی کامیابی ہے

Sun, 08 Jul 2018 21:09:44    S.O. News Service

بھٹکل:8/ جولائی (ایس او نیوز) کامیابی کے لئے محنت ضروری ہے ، کامیابی خواب نہیں بلکہ وہ سچ ہے جس کو محنت سے حاصل کئے جانے کا منگلورو ینوپویا اسپتال کے ڈاکٹر شرتھ بالےمنے نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں بھٹکل تعلقہ گانیگا سماج سیوا سنگھ ، شری گوپال کرشنا سہکاری سنگھ بھٹکل اورشری گوپال کرشنا مندر انتظامیہ کمیٹی بھٹکل کے اشتراک سے شری گوپال کرشنا مندر ہال میں منعقدہ ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے ہونہار طلبا کی تہنیت اور غریب طلبا میں تعلیمی لوازمات کی تقسیم اور ہڈیوں کے  مفت جانچ  کیمپ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارنامے ذہن میں پیدا کرنے چاہئے ، خود اعتمادی کے ذریعے مستقبل کو روشن کریں۔ علمی ، ارادی اور عملی طاقتیں ہی کامیابی کی بنیاد ہیں۔

دی نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ نے تعلیم اور آ ج کے طلبا کے متعلق اظہار خیال کیا۔ بھٹکل تعلقہ گانیگا سیوا سنگھ کے صدر شری دھر شٹی نے پروگرام کی صدارت کی۔ مندر کے ذمہ دار مابلیشور شٹی ، انتظامیہ کمیٹی کے صدر نارائن ایم شٹی،  بھٹکل اربن بینک کے اے جی ایم سبھاش ایم شٹی مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ موظف فوجی ونایک شٹی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ پرکاش شرالی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ منوج شٹی اور اوشاشٹی نے نظامت کی۔ راجیش شٹی نے شکریہ کلمات اداکئے۔


Share: